تمام ایجوکیشن ،ہیلتھ اتھارٹیز کے سالانہ آڈٹ کا فیصلہ

 تمام ایجوکیشن ،ہیلتھ اتھارٹیز کے سالانہ آڈٹ کا فیصلہ

خریداری ،تنخواہوں اور دیگر سہولیات کی مد میں خرچ فنڈز کی چھان بین ہوگی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن کی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اور ہیلتھ اتھارٹیز کے سالانہ آڈٹ کا فیصلہ جس میں اتھارٹیز کے اخراجات ،خریداری ،تنخواہوں اور دیگر سہولیات کی مد میں خرچ کئے گئے اربوں روپے فنڈز کی چھان بین کی جائے گی ۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی، سابق دور حکومت میں بلدیاتی نظام بحال ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیز کے پری آڈٹ کیلئے لوکل فنڈ آڈٹ کو اختیارات د ئیے گئے تھے جس کے بعد سالانہ ترقیاتی منصوبوں ،اخراجات اور دیگر اربوں روپے کے فنڈز کی چھان بین کیلئے سالانہ آڈٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ،آڈٹ کے دوران جانچ پڑتال کی جائے گی کہ اتھارٹیز کے قیام کے بعد ڈیپارٹمنٹ کو کتنے فنڈز کا اجرا کیا گیا اور کتنے اخراجات میں شفافیت پائی گئی اور غفلت یا بدعنوانی کی صورت میں اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں