لالہ موسیٰ:17سال بعد جیل سے رہا ہونے والا قتل
لنگے کے رہائشی ناصر پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی ، حملہ آور فرار ہو گئے
لالہ موسیٰ (نامہ نگار)گجرات جیل سے 17سال بعد رہا ہونے والے لنگے کے رہائشی ناصر کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ،حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔قتل کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے ۔