کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق انجینئر کی نمازجنازہ

کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق انجینئر کی نمازجنازہ

نماز جنازہ گلستان جوہر میں مرحوم کے صاحبزادے کی امامت میں ادا کی گئیحادثے کے بعد جسد خاکی اور بلیک باکس کا نہ ملنا تشویشناک ،مسلم پرویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارجہ سے کراچی آنے والے کے ٹوائرویز کے کارگو طیارے کے المناک حادثے میں شہید ہونے والے محمد عارف صدیقی کی غائبانہ نماز جنازہ گلستان جوہر بلاک 4میں ان کے صاحبزادے عبد الرافع کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، ڈپٹی سیکرٹری کراچی یونس بارائی، امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر، امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ حسن، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، مرحوم کے بڑے بھائی طارق صدیقی اورچھوٹے بھائی آصف صدیقی، مرحوم کے صاحبزادے حذیفہ صدیقی، علی عزام صدیقی، کعب حسن صدیقی اہلِ محلہ، عزیز و اقارب بڑی تعداد موجود تھے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز نے کہا کہ کائنات کی ہر چیز نے فنا ہو جانا ہے اور ہر انسان کی دنیا سے رخصتی اللہ رب العزت کی مشیت کے مطابق ہوتی ہے ۔ محمد عارف صدیقی شہید کے حسنِ کردار کی گواہی اہلِ علاقہ دے رہے ہیں اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی قبر کو جنت کے باغات میں سے ایک باغ بنا ئے گا۔مسلم پرویز نے کہا کہ کارگو طیارے کے حادثے کے بعد ابھی تک جسد خاکی اور بلیک باکس کا نہ ملنا انتہائی تشویشناک ہے ، جبکہ حکومت کی جانب سے سمندر میں لاشوں کی تلاش کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنا بھی افسوسناک ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں