گھر میں گھس کر قتل کی کوشش،6ملزمان کے خلاف مقدمہ
گھر میں گھس کر قتل کی کوشش،6ملزمان کے خلاف مقدمہ ملزمان نے پولیس درخواست کا رنج پرحملہ کیا، فائرنگ سے خوف ہراس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پرانا بھلوال میں فائرنگ اور گھر میں گھس کر قتل کی کوشش، 3 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس کے مطابق پرانا بھلوال میں مسلح ملزمان نے مبینہ طور پر محمد نصر اﷲ نامی شہری کے گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی اور گھر میں گھس کر اس کے بیٹے علی حسن اور اہلیہ مسرت بی بی کو قتل کرنے کی کوشش کی، متاثرہ خاندان نے کمرے میں پناہ لے کر اپنی جان بچائی،معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے چند گھنٹے قبل دی گئی پولیس درخواست کا رنج رکھتے ہوئے حملہ کیا، جبکہ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد کے طور پر خول قبضے میں لے کر شعبان وغیرہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔