نوشہرہ ورکاں :ماڈل بازار بارشی پانی میں ڈوب گیا

 نوشہرہ ورکاں :ماڈل بازار بارشی پانی میں ڈوب گیا

20کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ، شہریوں کا وزیر اعلیٰ سے نو ٹس کا مطالبہ

 نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ ماڈل بازار بھی بارش کے پانی میں ڈوب گیا ، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خوبصورت پنجاب کے تحت نوشہرہ ورکاں کے کڑیال روڈ کو ماڈل بازار بنایا گیا ہے جس پر 20کروڑ روپے لاگت آئی ، اس کے علا و ہ سینکڑوں د کانداروں سے بورڈز کی مد میں لاکھوں روپے وصول کئے گئے ہیں، انتہائی جاذب نظر بازار کے اندورنی انفراسٹرکچر کی اصلیت معمولی بارش نے واضح کر دی جب پورا بازار پانی میں ڈوب گیا جس پر عوامی حلقوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے معاملے کا نوٹس لے کر صورت حال کی اصلاح اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں