مریم نوازکی متوقع آمد ،ن لیگ شعبہ خواتین کی تیاریوں کا آغاز

مریم نوازکی متوقع آمد ،ن لیگ شعبہ خواتین کی تیاریوں کا آغاز

مریم نوازکی متوقع آمد ،ن لیگ شعبہ خواتین کی تیاریوں کا آغاز خواتین کارکنوں کی بھرپور شرکت اور پروگرام کو کامیاب بنانے کی تجاویز پر غور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نوازکی متوقع آمد کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین نے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ 15 جولائی کو میاں محمد نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے افتتاح کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کا اہم اجلاس ڈویژنل صدر و رکن قومی اسمبلی تمکین نیازی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پروگرام کے انتظامات، خواتین کی شرکت اور استقبالیہ تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ضلعی صدر زنیرہ رحیم گجر، جنرل سیکرٹری شازیہ بانو بٹ، تحصیل صدور اور خواتین ونگ کی دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے استقبال، تنظیمی حکمت عملی، خواتین کارکنوں کی بھرپور شرکت اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، جبکہ ذمہ داران کو مختلف انتظامی فرائض بھی سونپے گئے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے تمکین نیازی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے ، اس لیے سرگودھا میں ہونے والے پروگرام کو تاریخی اور کامیاب بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان بھرپور تیاری کے ساتھ وزیراعلیٰ کا استقبال کریں گے ،ضلعی صدر زنیرہ رحیم گجر اور جنرل سیکرٹری شازیہ بانو بٹ نے کہا کہ ماضی میں یہ تاثر دیا جاتا تھا کہ ترقیاتی منصوبے صرف لاہور تک محدود ہیں، تاہم وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عملی اقدامات سے ثابت کر دیا ہے کہ پورا پنجاب ان کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں کچہری بازار کی خوبصورتی، دو ماڈل بازار، ریڑھی بازار، واسا، ستھرا پنجاب اور دیگر ترقیاتی منصوبے اسی وژن کا حصہ ہیں۔،اجلاس کے اختتام پر خواتین رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی متوقع آمد کے موقع پر بھرپور استقبال، پروگرام کی کامیابی اور پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں