خواتین کے وقار، تحفظ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا : ڈاکٹر نجمہ
ورک پلیس پر تحفظ فراہم کرنے کیلئے افسر وں کی کیپسٹی بلڈنگ کی جا رہی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ریجنل آفس محتسب پنجاب گوجرانوالہ میں پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ ورک پلیس ایکٹ 2010 سے متعلق آگاہی اور تربیتی سیشن منعقد کیا گیا، محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے خصوصی شرکت کی اور قانون پر مؤثر عملدرآمد، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور محفوظ دفتری ماحول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔لا آفیسر گوجرانوالہ وقار یونس نے تربیتی سیشن میں مختلف سرکاری اداروں میں قائم انکوائری کمیٹیوں کے ارکان کو شکایات کے غیر جانبدارانہ، شفاف اور بروقت ازالے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان ہے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا و ژن ہے کہ خواتین کو ورک پلیس پر تحفظ فراہم کیا جائے اسی سلسلہ میں محکموں کے افسر وں کی کیپسٹی بلڈنگ کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے وقار، تحفظ اور مساوی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments