پنڈی بھٹیاں : نکاسی آب کا نظام ناکارہ، گلیاں، بازار تالاب
مون سون کی پہلی بارش نے ہی ستھرا پنجاب کی کارکردگی کی قلعی کھول دی
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )مون سون کی پہلی موسلا دھار بارش نے ہی ستھرا پنجاب کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ،شہر کی گلیاں بازار اور سڑکیں جھیل کامنظر پیش کرنے لگیں کیونکہ ستھرا پنجاب کی ٹیم نے برسات سے قبل نالیوں اور نالوں کی صفائی نہیں کر ائی تھی جس سے نکاسی آب کا نظام ٹھپ ہو کرہ گیا اور بارش کا پانی گلیوں بازاروں سے ہوتا ہوا گھروں اور د کانوں میں داخل ہو گیا جس سے شہری گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے اور نظام زندگی بھی معطل ہو گیا ،بارش کے بعد اسسٹنٹ کمشنر رب دینو میتلو جائزہ لینے کیلئے متحرک ہوئے تو میونسپل کمیٹی کا عملہ اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں بھی متحرک ہوگئیں اور اہم گزر گاہوں سے ڈسپوزل پمپس سے پانی کی نکاسی کے اقدامات شروع کر دئیے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی تو برسات کی پہلی بارش ہو ئی ہے مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی ہے اگر یہی صورتحال ر ہی تو زندگیاں اجیرن ہو جائیں گی جبکہ حکومت صاف ستھرا پنجاب کے ارباب اختیار کو اربوں روپے دیکر شہریوں کو صاف ستھرے ماحول میں رکھنے کیلئے کوشاں ہے لیکن یہاں خطیر رقم کرپشن کی نذر ہو رہی ہے اور ستھرا پنجاب صرف سڑکوں تک ہی محدود ہے ، گلیاں محلے اسی طرح کوڑا کرکٹ سے بھرے ہو ئے جس سے برسات کی پہلی بارش نے ہی شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments