آر پی او کا دورہ گجرات ، کھلی کچہریاں ، شکایات کا ازالہ

 آر پی او کا دورہ گجرات ، کھلی کچہریاں ، شکایات کا ازالہ

تھانوں میں ریکارڈ، صفائی، سکیورٹی انتظامات، فرنٹ ڈیسک کا جائزہ

گجرات (سٹی رپورٹر)یجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے گجرات کا دورہ کیا جس کا مقصد پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانا، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، زیرِ التواء امور کا جائزہ اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا تھا۔ آر پی او نے تھانہ صدر گجرات، تھانہ لاری اڈا، تھانہ رحمانیہ اور ایس ڈی پی او سٹی آفس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تھانوں میں ریکارڈ، صفائی، سکیورٹی انتظامات، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ، حوالات، تفتیشی امور اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

آر پی او نے تھانہ لاری اڈااور تھانہ رحمانیہ میں منعقدہ کھلی کچہریوں میں شہریوں کے مسائل سنے ، شکایات پر فوری احکامات جاری کئے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔دورے کے دوران آر پی او نے جیل چوک پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی اربن فلڈنگ بس ریلیف سروس کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے اس عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔ دورے کے اختتام پر آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے چیمبر آف کامرس گجرات میں تاجروں، صنعتکاروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی جہاں کمیونٹی انگیجمنٹ، باہمی تعاون، امن و امان کے فروغ اور کاروباری طبقے کو محفوظ ماحول کی فراہمی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...