کامونکے : نالہ ڈیک میں 6 مقامات پر شگاف، سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ زیر آب
گونا عور،شادی خان والا،شمیر،ننگل دونا سنگھ،نٹھرانوالی اور پُل شاہ دولہ میں فصلیں ڈوب گئیں ،چھجوکی اور بھانپور کے قریب سیم نالوں کے بند ٹوٹ گئے ،آبادیوں کو بھی خطرات لاحق
کامونکے (نامہ نگار )نالہ ڈیک میں 6مقامات پر شگاف پڑنے سے متعدد دیہات کا سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ زیر آب آگیا جبکہ چھجوکی اور بھانپور کے قریب سیم نالوں کے بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی شہری آبادیوں کی جانب سے بڑھ گیا۔یہاں 18ہزار کیوسک پانی کی گنجائش رکھنے والے نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے ۔پانی کا دباؤ زیادہ ہونے سے گونا عور،شادی خان والا،شمیر،ننگل دونا سنگھ،نٹھرانوالی اور پُل شاہ دولہ کے مقامات پر کئی کئی فٹ چوڑے شگاف پڑنے سے متعدد کا دیہات کے زرعی رقبے پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں اور آبادیوں کو بھی خطرہ لاحق ہے جبکہ چھجوکی اور بھانپور کے قریب سیم نالوں کے بند ٹوٹ گئے جس کے باعث سیلابی پانی کھیتوں میں ڈوبتے ہوئے سلامت پورہ،ٹبہ محمد نگر،بھانپور اور کوٹ رفیق سمیت دیگر شہری آبادیوں کے قریب پہنچ گیا جسکے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیااور محفوظ مقامات پر منتقلی کے حوالے سے مساجد میں اعلانات ہونے کے باعث شدید خوف وہراس پھیل گیا ۔ تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ ڈیک اور سیم نالوں کے شگاف پُر کرنے کی کوشش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments