گھر کے باہر پانی والی موٹر لگانے والوں کیخلاف کارروائی

گھر کے باہر پانی والی موٹر لگانے والوں کیخلاف کارروائی

راستوں میں رکاوٹوں کی شکایات ، اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر نو ٹس جاری

ڈسکہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر گلی محلوں میں غیر قانونی موٹریں لگانے والوں کے خلاف کارروائی ،گلی محلوں میں میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی جانب سے نوٹس تقسیم ،عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر نے گلی محلوں میں غیر قانونی موٹریں لگاکر راستوں کو بلاک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جا ری کرد ئیے جس کے نتیجہ میں سب سے پہلے پرانا ڈسکہ محلہ رائے والہ سمیت دیگر گلی محلوں میں گھروں کے باہر غیر قانونی موٹریں لگانے والوں کو گھر گھر جا کر نوٹس جاری کئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں نوٹس جاری کئے ہیں اس کے بعد ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور یہ موٹریں مسمار کردی جائیں گی جس کا گھر والے خود زمہ دار ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ جلد از جلد موٹریں گھروں کے اندر منتقل کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...