کامونکے :سیلاب اتر گیا مگر تباہی کی داستان چھوڑ گیا

کامونکے :سیلاب اتر گیا مگر تباہی کی داستان چھوڑ گیا

کئی دیہات میں ہزاروں ایکڑ پر فصلیں تباہ ،کئی رابطہ سڑکیں ٹوٹ گئیں

کامونکے (نامہ نگار) سیلاب اتر گیا مگر تباہی کی داستان چھوڑ گیا، نالہ ڈیک میں پانی کی سطح بتدریج کم ہونا شروع ہوگئی اور کھیتوں میں داخل ہونے والا پانی واپس نالہ ڈیک میں گر رہا ہے ۔ چند روز پہلے پانی بپھر کر کھیتوں، سڑکوں اور آبادیوں میں داخل ہو گیا تھا، گناعور،قاضی کوٹ پل شادولا، واہنڈو، سنوپر، ننگل دونا سنگھ، چکیاں، اور ڈھولن سمیت متعدد علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ کئی رابطہ سڑکیں ٹوٹ گئیں جبکہ بعض مقامات پر سڑکوں کو کاٹ کر پانی کو راستہ دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...