کامونکے :موسلادھار بارش سے شہر کے تمام نشیبی علاقے زیرِ آب
کامونکے(نامہ نگار)موسلادھار بارش کے باعث شہر کے تمام نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ مختلف انڈر پاسز میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بارش کے بعد ستھرا پنجاب کی ٹیمیں مختلف انڈر پاسز اور شاہراہوں سے پانی نکالنے میں مصروف رہیں، جس کے باعث صورتحال بتدریج معمول پر آنا شروع ہوگئی۔ شدید بارش کے باعث جہاں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں موسم خوشگوار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments