شیخوپورہ موڑ پر کارروائی ،چربی سے تیار 800 لٹر آئل ضبط
ضبط شدہ آئل سے مضر صحت و ناقص کھانے کا تیل اور گھی تیار کیا جانا تھا
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈائریکٹر آپریشنز آصف اقبال نے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز سجادگوندل اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عاشق حسین کے ہمراہ شیخوپورہ موڑ پر کارروائی کرتے ہوئے چربی سے تیار 800لٹر آئل ضبط کرلیا اورمقدمہ درج کر ادیا گیا۔ مضر صحت فیٹ رینڈرنگ آئل لوڈر رکشہ نمبر BAV-9852پر سپلائی کیا جارہا تھا،دوران ٹیسٹنگ آئل میں میٹانیل ڈائی نامی کیمیکل عدم موجود پایا گیا، ضبط شدہ آئل سے بھاری مقدار میں مضر صحت و ناقص کھانے کا آئل اور گھی تیار کیا جانا تھا، انتہائی لازم آئل سپلائی ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق آلائشوں سے تیار آئل کو صرف بائیو ڈیزل اور صابن بنانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے ،فیٹ رینڈر آئل سے کوکنگ آئل تیار کرنا سنگین جرم ہے ،جعل ساز مافیا کے نت نئے حربے اور تدبیریں ناکام بنائے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments