گوجرانوالہ میں آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات کیلئے سیاسی گرمیاں تیز

گوجرانوالہ میں آزاد کشمیر اسمبلی  کے انتخابات کیلئے سیاسی گرمیاں تیز

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو ہونیوالے انتخابات کیلئے سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔

 مہاجرین جموں و کشمیر کی 12 نشستوں کے ساتھ ساتھ حلقہ ایل اے 35 جموں 2 میں بھی انتخابی دنگل سجے گا۔ اس حلقے میں گوجرانوالہ، پسرور، ڈسکہ، حافظ آباد، نوشہرہ ورکاں، کامونکی اور وزیر آباد میں مقیم 86 ہزار 525 رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے جن کیلئے 141 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ نمایاں امیدواروں میں مسلم لیگ (ن)کے اسماعیل گجر، جماعت اسلامی کے سردار ساجد الرحمن، استحکامِ پاکستان پارٹی کے عبد القدیر گجر، پیپلزپارٹی کے آصف گجر اور آزاد امیدواروں میں سردار غیاث خان اور عارف رضا گجر شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...