بارش سے متعدد فیڈرز ٹرپ، سینکڑوں ٹرانسفارمرز خراب
گھنٹوں بجلی بند ، معمولات زندگی متاثر ،بحال نہ ہونے پر صارفین کا شدید احتجاج
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن میں ہونے والی بارش سے گیپکو کا بجلی ترسیلی نظام ایک بار پھرفلاپ،گھنٹوں بجلی بند رہنے سے معمولات زندگی شدید متاثر رہے گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ جبکہ سینکڑوں ٹرانسفارمرز خراب ہوگئے جس سے رات اور دن بجلی کی بندش رہی جبکہ متعدد علاقوں میں جمپرز خراب ہونے اور ٹرانسمشن لائنوں کی سپلائی کی مرمت اگلے روز تک بھی نہ ہوسکی۔ شہری اور دیہی علاقوں کے مکین سراپا احتجاج بن گئے۔
گیپکو نے تمام سرکلوں اور سب ڈویژن کی سطح پر شکایات سیل کو فعال کرنے کا دعویٰ کیا لیکن صارفین کی بڑی تعداد بجلی بحالی نہ ہونے پر گیپکو حکام پر ناراض رہی جبکہ بیشتر علاقوں کے ایکسین اور ایس ڈی اوز صارفین کے فون سننا بند کرگئے جس پر صارفین سوشل میڈیا پر گیپکو افسر وں کو کوستے رہے ۔ گزشتہ روز گیپکو نے آن لائن کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا جہاں صارفین صرف بجلی خرابی اور بندش کی ہی شکایات درج کر اتے رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments