بارش سے تینوں انڈر پاسز میں پانی جمع، ٹریفک متاثر

بارش سے تینوں انڈر پاسز میں پانی جمع، ٹریفک متاثر

رات شروع ہو نیوالی بارش 8 گھنٹے جاری رہی ،نشیبی علاقے اور گلی محلے زیر آب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)مون سون کے دوسرے سپیل میں گوجرانوالہ شہر اور گردنواح میں جاری طوفانی بارش سے شہر جل تھل میں تبدیل ہوگیا، بدھ کی رات سے برسنے والی بارش کا سلسلہ 8 گھنٹے تک جاری رہا، بارش سے شہر کے نشیبی علاقے اور گلی محلے زیر آب آگئے ، بارش سے شہر کے تینوں انڈر پاسز شمسی انڈر پاس، حیدری انڈر پاس اور نگار چوک انڈر پاس پانی سے بھر گئے ، سول ہسپتال روڈ، سیالکوٹ روڈ، کمشنر روڈ، ڈی سی روڈ، پسرور روڈ، گل روڈ پر کئی فٹ پانی جمع ٹریفک کی روانی متاثر رہی، گوجرانوالہ میں اوسطاً 179 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ، بدھ کی رات 2 بجے برسنے والی بارش کا سلسلہ اگلے روز صبح 8 بجے تک جاری رہا۔ بارش سے سول ہسپتال روڈ، سیالکوٹ روڈ، جناح سٹیڈیم کے اطراف، کمشنر روڈ، ڈی سی روڈ، پسرور روڈ، گل روڈ، مین جی ٹی روڈ، حافظ آباد روڈ، ماڈل ٹاؤن، پیپلز کالونی سمیت شہر کے نشیبی علاقے اور گلی محلے زیر آب آگئے ، جی ٹی روڈ پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کہ روانی متاثر رہی، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بارش کے پانی بند ہوتی رہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گوجرانوالہ میں اوسطا 179 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...