تتلے عالی:بارشوں سے تباہی، دھان کی دوبارہ کاشت کیلئے پنیری نایاب

تتلے عالی:بارشوں سے تباہی، دھان  کی دوبارہ کاشت کیلئے پنیری نایاب

تتلے عالی(نامہ نگار)بارشوں سے برباد دھان کے کھیتوں میں نئی فصل کیلئے پنیری نایاب ہو گئی۔

چند روز قبل ہونے والی موسلادھار بارشوں کے پانی کا نکاس نہ ہونے کے باعث تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں سیکڑوں ایکڑ رقبہ پر کاشت دھان کی قسام سپر باسمتی، 86 اور کائنات کے کھیت پانی میں ڈوب گئے تھے جس سے دھان کی فصل تباہ ہو گئی تھی۔ پانی کا نکاس ہونے پر کاشتکاروں نے برباد کھیتوں میں دھان کی دوبارہ کاشت کیلئے کوششیں تیز کر دی لیکن علاقہ بھر میں پنیری نایاب ہو گئی ۔کاشتکار دیگر علاقوں سے پنیری کی خریداری کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...