وزیرآباد:اے سی جانب سے بارش کے دوران نکاسی آب کا جائزہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مون سون بارشوں کے حالیہ طاقتور سپیل سے شہر میں سیلابی صورتحال کے دوران ستھرا پنجاب ایجنسی کے ورکز نے دن رات دیگر اداروں کے ساتھ مل کر شاندار کام کیا ہے جس پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی ورکز و دیگر عملہ داد کے مستحق ہیں۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے بارش کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوڑا کرکٹ کو کھلے عام نہ پھینکیں اس سے نالیاں اور سیوریج بند ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ لوگ کچرا مختلف پوائنٹس پر لگے کنٹینرز اور ڈرم میں پھینکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments