سیالکوٹ:بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل، سامان برباد

سیالکوٹ:بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل، سامان برباد

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)شہر میں بدھ کی اعلیٰ الصبح 174 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے، بارشی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل، لاکھوں روپے کا سامان تباہ ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شہزاد بارش کے دوران مسلسل فیلڈ میں موجود رہے اور نکاسی آب کے عمل کی خود نگرانی کرتے رہے ، شہر کے 18 نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنائی گئی جس کے بعد اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور معمولات زندگی بحال ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...