اقبال اعوان کی جانب سے چنار فری ڈائلسز سنٹر بھمبر کو مشین کا عطیہ
گلیانہ (نامہ نگار) سابق چیئرمین یونین کونسل ملکہ اقبال اعوان کی جانب سے چنار فری ڈائلسز سنٹر بھمبر کو ڈائلسز مشین کا عطیہ دیا گیا۔
اس موقع پر تنظیم کے مرکزی صدر چودھری موسیٰ جان، سینئر نائب صدر راجہ محمد التماس، نائب صدر عمران احمد ، جنرل سیکرٹری عتیق الرحمن برسالوی، سیکرٹری فنانس و ایڈمنسٹریٹر شوکت علی انجم بھی موجود تھے ۔ اقبال اعوان نے مریضوں کی خیریت دریافت کی ۔ اقبال اعوان کیساتھ حبیب الرحمن ڈھیری، رانا فہیم (چوکی انچارج گوٹریالہ)، ملک اکرام بھوئیہ، حاجی ریاض حسین اور صحافی عمر فاروق اعوان بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments