کٹلری انسٹیٹیوٹ کی بحالی ،مشینری کی خریداری پر پیشرفت

 کٹلری انسٹیٹیوٹ کی بحالی ،مشینری کی خریداری پر پیشرفت

منصوبے کی تکمیل سے کٹلری مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوگا:سعدیہ مسعود

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سٹی آف کٹلری وزیرآباد کی ترقی کے اہم سنگِ میل کٹلری انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کی بحالی کا منصوبہ تیز جدید مشینری کی خریداری اور کامن فیسلٹی سروسز سینٹر کے قیام پر پیشرفت، ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی کی منیجنگ ڈائریکٹر سعدیہ مسعود نے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین جمال بھٹہ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں منیجنگ ڈائریکٹر پاک کٹلری کنسورشیم خالد مغل چیئرپرسن کٹلری سیکٹورل کونسل وزیرآباد مہر شکیل اعظم وائس چیئرمین الیاس خان نے شرکت کی۔

سعدیہ مسعود نے کہا کہ کٹلری انسٹیٹیوٹ آف پاکستان وزیرآباد کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے کامن فیسلٹی سروسز سینٹر قائم کیا جا رہا ہے تاکہ کٹلری صنعت کو جدید ٹیکنالوجی مشترکہ صنعتی سہولیات اور مہارتوں کی ترقی کے مواقع میسر آ سکیں ، منصوبے کے تحت 15 سے 20 کروڑ روپے کی جدید صنعتی مشینری کی خریداری شامل ہے جبکہ منصوبے کو 300 سے 400 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے جلد مکمل کرنے کیلئے مزید عملی اقدامات جاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ایچ ایس کوڈ 8211 اور 8215 کی کٹلری مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...