ساگر روڈ، گوجرانوالہ روڈ پر سیوریج نالوں کی صفائی
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی ہدایت پر ساگر روڈ،بس سٹینڈ اور گوجرانوالہ روڈ پر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے عرصہ دراز سے بند سیوریج نالوں کو بحال کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ،ایم ڈی واسا بلال فیروز جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی فضہ ارشد اور اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری نے مختلف علاقوں میں نکاسی آب،سیوریج نالوں کی بحالی اور صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments