راہوالی:آبی گزرگاہیں بند ہونے سے فصلوں کو نقصان
شدید بارش سے جی ٹی روڈ کے اطراف پانی جمع ،آبادیوں کے راستے بند
راہوالی (نامہ نگار)شدید بارش سے راہوالی اور گردونواح میں پانی جمع ہونے سے جی ٹی روڈ سے آبادیوں کو ملانے والی گلیوں سے لوگوں کے آنے جانے کے لیے راستے منقطع ہوگئے ،پلی سٹاپ کے قریب جی ٹی روڈ کیساتھ جمع شدہ پانی میں پک اپ گاڑی گر گئی جسے ڈرائیور نے لوگوں کی مدد سے نکالا ۔ راہوالی کے نزدیکی درجنوں دیہات جلال بلگن، چندرکے ، باہو چک، ٹھٹھہ داد ، کوٹلی باکھا ، کھکھیکے ، تلونڈی کھجور والی، کوٹلی صاحبو وغیرہ کے درجنوں دیہات میں بارشی پانی، میترانوالی، بھاڈیوالا ، مشرق کی طرف سے آنے والے سیلابی ریلے سے کھیتوں میں کئی روز سے 3سے 4فٹ تک پانی جمع ہونے سے کسانوں اور زمینداروں کی لاکھوں روپے کی کاشت شدہ مونجی کی فصل، بھینسوں کیلئے چارہ ، توڑی تباہ و برباد ہوگئے کیوں کہ دیہات کو ملانے والے راستوں پر سرکاری طور پر سیلابی پانی کے گزرنے کے لیے بنائی گئی گزرگاہیں (پلیاں) چند بااثر افراد نے بند کررکھی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments