وزیر اعلیٰ نے گجرات میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا
ویڈیو لنک تقریب میں ڈپٹی کمشنر ، ایم پی اے عبد اللہ یوسف و دیگر کی شرکت
گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے گجرات سمیت پنجاب کے 7 اضلاع میں 77 جدید الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا۔گجرات میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی، رکن پنجاب اسمبلی عبداﷲ یوسف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قرۃ العین، اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون، مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر علی ابرار جوڑا، چودھری اخلاق رنیاں، ایس ڈی ای او پیرا ہمایوں وڑائچ، ٹرانسپورٹ آفیسر رضا حیدر جبکہ ریونیو، پولیس، پیرا اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔
پہلے مرحلے میں گجرات کیلئے 11 الیکٹرک بسیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ ستمبر میں ان کی تعداد 28 تک بڑھائی جائے گی۔ ابتدائی طور پر بس سروس گجرات تا منگوال اور گجرات تا دولت نگر روٹس پر شروع کی گئی ہے ۔تقریب میں بتایا گیا کہ ای بس سروس کا کرایہ 20 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ بسوں میں وہیل چیئر ریمپ، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت میسر آ سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments