صدر گجرات چیمبر احمد حسن کی امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ سے ملاقات
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)صدر گجرات چیمبر احمد حسن نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ سے ملاقات کی۔
امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ، بالخصوص گجرات کی برآمدی مصنوعات کے امریکی مارکیٹ میں امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بلال شاہ پولیٹیکل منسٹر پاکستان سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی، بھی موجود تھے۔ صدر احمد حسن نے گجرات میں تیار ہونیوالی مصنوعات کے بارے میں آگاہی دی۔ سفیر نے پاکستان کی کاروباری برادری کو امریکی مارکیٹ تک رسائی، تجارتی معلومات، ممکنہ خریداروں سے روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments