کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا شمسی انڈر پاس چوک میں نکاسی آب کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے علی الصبح ہونے والی تقریباً 180 ملی میٹر بارش کے فوراً بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شمسی انڈر پاس چوک پہنچ کر نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے واسا حکام سے بارش کے پانی کی نکاسی کی رفتار، ڈسپوزل سٹیشنوں کی فعالیت اور فیلڈ میں موجود مشینری کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ایم پی اے عمر فاروق ڈار بھی ہمراہ تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments