عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں نئے کانفرنس روم کا افتتاح
گجرات (نامہ نگار )عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں نئے کانفرنس روم کا افتتاح کر دیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر نورالعین نے ڈاکٹر سید اسامہ طلعت اور ان کے خاندان کی جانب سے تعمیر کیے گئے کانفرنس روم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈاکٹر سید اسامہ طلعت جو اس وقت ہسپتال میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کے والد ڈاکٹر طلعت حسین بھی اسی ہسپتال میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ خاندان کے دیگر افراد بھی بطور ڈاکٹر عوام کی خدمت سے وابستہ رہے ہیں۔ تقریب میں ڈاکٹر طلعت ، ایم ایس ڈاکٹر سعود افضل، ڈاکٹر اسامہ طلعت بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments