حافظ آباد:سیوریج نالوں پر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا

حافظ آباد:سیوریج نالوں پر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا

د کانوں اور مکانات کی حدود سے تجاوز کی ہر گز اجازت نہیں:فضہ ارشد

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، ایم ڈی ستھرا پنجاب /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حافظ آباد فضہ ارشد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر تے ہوئے تجاوزات کے خاتمہ ،سیوریج نالوں کی بحالی ،نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے کاموں کاجائزہ لیا۔ ستھرا پنجاب ایجنسی کے افسر فرحان علی ، مزمل حسین اور تحصیل منیجر نعما ن بھی ساتھ تھے ۔ فضہ ارشد نے بائی پاس ،علی چوک، کسوکی روڈ،حسن ٹاؤن،مبارک کالونی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے سیوریج نالوں پر پختہ تجاوزات کو ختم کر ایااور دکانداروں کو ہدایت کی کہ سیوریج نالوں پر کسی قسم کی کوئی پختہ تعمیرات نہیں کی جاسکتی،ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے نکاسی آب اور صفائی کے بہترین انتظامات اولین ترجیح ہے اور انہیں ہر صورت ممکن بنایا جائیگا،کسی کو د کانوں اور مکانات کی حدود سے تجاوز کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے ستھرا پنجاب ایجنسی کے افسر وں اور سینٹر ی ورکرز کو ہدایت کی کہ تمام نالوں پر قائم پختہ و عارضی تھڑوں کو مکمل طور پر ختم کر کے صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...