ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا  صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و منیجنگ ڈائریکٹر، ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے یونین کونسل 42 کے مختلف علاقوں محلہ شان شاہ، محلہ اشفاق خان والا، مسلم کالونی، محلہ بھٹی صاحب والے اور محلہ شاہ دین والا کا تفصیلی دورہ کیا

 گلی محلوں، کمرشل ایریاز اور بازاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی فراہمی، گھروں سے کوڑا کرکٹ کی بروقت کلیکشن، صفائی عملے کی فیلڈ میں حاضری، ویسٹ کنٹینرز کی صورتحال، اور سڑکوں، بازاروں و گلی محلوں کی مجموعی صفائی سمیت سینیٹیشن کے تمام انتظامات کا معائنہ کیا، اہل علاقہ سے صفائی کے معیار کارکردگی بارے فیڈ بیک لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...