خواجہ صفدر روڈ پر پودے لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح

خواجہ صفدر روڈ پر پودے لگا کر  مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے خواجہ صفدر روڈ پر پودے لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی اور روز ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے نالہ بھیڈ کے کنارے 10فٹ بلند دیسی درخت ڈریک، بکائن، شہتوت اور سواجنا لگائے جائیں گے تاکہ شہر کو مزید سرسبز، خوبصورت اور ماحول دوست بنایا جا سکے ۔ڈی جی پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ، اشفاق نذر گھمن ، میاں اعجاز انجم،مرزا عبدالشکور،میاں سرفراز نواز،عاشق صدیقی،پیر غلام حسین،رانا بلال الیاس،سیٹھ حبیب اﷲ،خواجہ عامر رشید،حافظ احمد وحید،طارق نسیم،قمرالزمان،چوہدری احمد صابر سلطان، موسیٰ اشفاق،سہیل جان ودیگر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...