اوور لوڈ‘مرمت ٹرانسفارمرز پھرخراب ،گھنٹوں لوڈ شیڈنگ
گیپکو نے ٹرانسفارمر تبدیل کے بجائے مرمت کرکے چالو کر د ئیے جو لوڈبرداشت نہ کرسکے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم گرما کی شدت اور حبس میں گیپکو کا بجلی ترسیلی نظام معمول پر نہ آسکا ،اوور لوڈ ہونے پر گیپکو کے مرمت شدہ ٹرانسفارمرز دوبارہ خراب ہونے لگے ، ایک ہفتہ کے دوران گیپکو کے 130سے زائد ٹرانسفارمرز دوبارہ خراب ہوگئے جس کے باعث گھنٹوں بجلی متاثر ہونے لگی ،گیپکو نے گلی محلوں میں لگے ٹرانسفارمرز کو تبدیل کرنے کے بجائے مرمت کرکے دوبارہ چالو کر د ئیے جو موسم گرما کی شدت اور حبس کو برداشت نہ کرسکے ۔ گوجرانوالہ کی سب ڈویژنوں گرجاکھی گیٹ فاروق گنج،باغبانپورہ، لدھیوالہ وڑائچ ،سول لائن ،شیرانوالہ باغ،جی ٹی روڈ اور چمن شاہ سب ڈویژنوں کے لاکھوں صارفین فنی خرابی اور ٹرپنگ سے پریشان رہنے لگے ، کئی سال پہلے نصب ٹرانسفارمرز پرانے ہوچکے ان پرکنکشن کی تعداد بھی بڑھ چکی لیکن ٹرانسفارمرز کی استعداد بڑھانے یا نئے نصب کرنے کے بجائے پرانے ہی مرمت کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی ترسیل شدید متاثر رہنے لگی۔ صارفین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی ترسیل کو 100فیصد یقینی بنانے کیلئے سسٹم کی اپ گریڈیشن کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments