گجرات:جشن آزادی کے موقع پر شہریوں میں پودے تقسیم
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )یومِ آزادی کے موقع پر گرین گجرات فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ضلع کونسل کے باہر مفت پودوں کی تقسیم کیلئے خصوصی سٹال قائم کیا گیا جہاں شہریوں میں ہزاروں پھل دار، پھول دار اور سایہ دار پودے تقسیم کئے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر نے پودوں کی تقسیم کے سٹال کا افتتاح کیا اور شہریوں میں پودے تقسیم کئے ۔ اس موقع پر سرپرستِ اعلیٰ چودھری ظفر لہوریان اور فاؤنڈیشن کے بانی مظہرالحق ہاشمی بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments