سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی/ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر نے مغربی بائی پاس، جی ٹی روڈ، حافظ آباد روڈ، نواز شریف روڈ اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا
اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے مختلف مقامات پر سالڈ ویسٹ کی موجودگی، صفائی کے انتظامات اور ویسٹ کلیئرنس کے عمل کا معائنہ کیا۔ نواز شریف روڈ پر واقع پرانے ٹی سی پی پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور کھلے پلاٹ میں جمع سالڈ ویسٹ کو فوری طور پر کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments