پنجاب میں ٹریفک چالان مہم، وکلا اور شہری پھٹ پڑے

 پنجاب میں ٹریفک چالان مہم، وکلا اور شہری پھٹ پڑے

حکمرانوں نے اپنی مراعات کے مطابق شرح مقرر کر دی غریب کا نہیں سوچا

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب میں ٹریفک چالان مہم، وکلا اور شہری پھٹ پڑے ۔ پنجاب بھر میں ٹریفک چالان مہم کو وکلا اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ وکلا اور شہری نمائندوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور حادثات کی روک تھام ضروری ہے تاہم موجودہ چالان مہم کا انداز غریب اور متوسط طبقے کیلئے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے ۔ شہریوں کے مطابق حکمرانوں نے اپنی مراعات اور پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمانوں کی شرح تو مقرر کردی مگر یہ نہیں سوچا گیا کہ معمولی آمدن رکھنے والا شہری بھاری جرمانہ کیسے ادا کرے گا۔ پنجاب میں بڑی تعداد ایسے موٹر سائیکل سواروں کی ہے جو محنت مزدوری، دیہاڑی یا معمولی ملازمت کے ذریعے بمشکل 25 سے 30 ہزار روپے ماہانہ کما رہے ہیں جبکہ بے روزگار نوجوانوں کی تعداد بھی کم نہیں۔وکلا کا کہنا ہے کہ شاہراہوں اور اہم چوراہوں پر شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک کنٹرول کیلئے اہلکاروں کی مؤثر موجودگی یقینی بنانے کے بجائے صرف چالان کرنے پر زور دینا مناسب نہیں ، سکیورٹی کے نام پر نصب جدید کیمروں کو بھی اگر شہریوں کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام کے بجائے زیادہ سے زیادہ چالان اور ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے استعمال کیا جائے تو اس پالیسی پر سوالات اٹھنا فطری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...