فیروزوالا سے منڈیالہ تیگہ تک سڑک کی تعمیر جلد شروع

 فیروزوالا سے منڈیالہ تیگہ تک سڑک کی تعمیر جلد شروع

عوامی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جائینگے:قیصر اقبال

واہنڈو(نامہ نگار )مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے قیصر اقبال سندھو نے کہا ہے کہ فیروزوالا سے منڈیالہ تیگہ تک سڑک کی تعمیر و بحالی کیلئے 2 کروڑ روپے کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں جس پر جلدکام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے اور ماضی کی طرح آئندہ بھی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ پورے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے جبکہ حلقہ کے متعدد دیہات کو ماڈل ویلج قرار دیا جا چکا ہے جہاں عوامی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے عدالت کے فیصلے کو حکومت تسلیم کرتی ہے ، تاہم ماضی میں تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی اسیر وں کی بیماریوں کو بھی تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص بیگم کلثوم نواز کی بیماری حتیٰ کہ ان کی وفات تک کو سیاسی مخالفت میں مذاق قرار دیا گیا،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت اور حکومت عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ، اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حلقے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...