قادر آباد بیراج پر گاڑیوں سے منہ مانگا ٹول ٹیکس وصول
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )قادر آباد بیراج ٹول پلازہ پر گاڑیوں سے مقررہ شرح کے بجائے منہ مانگا ٹول ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ،
ٹول پلازہ پر نصب بورڈ پر کار کا ٹول ٹیکس 30 روپے درج ہے جبکہ گاڑیوں سے 50 روپے وصول کئے جا رہے ہیں ٹول ٹیکس کی رقم وصول کرنے کے باوجود پرچی بھی نہیں دی جاتی جب عملے سے مقررہ نرخ کے مطابق ٹول ٹیکس وصول کرنے اور باقاعدہ پرچی دینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو عملہ بدتمیزی پر اتر آتا ہے ۔ متاثرہ شہریوں فاروق زاہد سابق کونسلر بلدیہ علی پور چٹھہ اور اقبال صدیق سدھو سابق وائس چیئرمین بلدیہ نوشہرہ ورکاں نے متعلقہ حکام سے کارروا ئی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments