سیالکوٹ :ریٹائرڈ تھانیدار نے فرار ہو نیوالے ڈاکو کو دبوچ لیا

 سیالکوٹ :ریٹائرڈ تھانیدار نے  فرار ہو نیوالے ڈاکو کو دبوچ لیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ریٹائرڈ اے ایس آئی نے واردات کے بعد فرار ہونیوالے ڈاکو کو دبوچ لیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ صدر پسرور کے علاقہ فقیرانوالی کے قریب دو ڈاکوؤں نے شہری سے رقم اور موبائل فون چھین لئے ۔

 اسی اثنا میں محکمہ پولیس کے ریٹائرڈ اے ایس آئی عارف چھینا نے وہاں سے گزرتے ہوئے ڈاکوؤں پر چھلانگ لگا دی اور ایک ڈاکو کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہو گیا، بعد ازاں ڈاکو کو صدر پسرور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...