موت مومن کیلئے اﷲتعالیٰ کا تحفہ ہے :علما کرام
وفات پانے والا مغفرت کی دعا ئوں کا محتاج ہوتا ہے :کرامت شاہ و دیگر
راہوالی (نامہ نگار)ایصال ثواب کی محفل کے اہم مقاصد دنیا سے رخصت ہونے والے کیلئے مغفرت کی دعا، پسماندگان سے اظہار تعزیت اور محفل میں شامل ہونے والوں کو اپنی موت کو یاد رکھنا ہے کیوں کہ وفات پانے والا اپنی اولاد و دیگر عزیزواقارب کی طرف سے اپنے لئے مغفرت کی دعا ئوں کا محتاج ہوتا ہے وہ موت کا ذائقہ چکھ کر اگلے جہان کی طرف روانہ ہورہا ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق ڈسٹرکٹ ناظم طالب حسین وڑائچ، پروفیسر مشتاق احمد وڑائچ ،محمد ریاض وڑائچ، احسان اﷲ نمبردار، امان اﷲ وڑائچ کے بھائی حافظ مزمل اشفاق وڑائچ کے والد ڈائریکٹر الائیڈ سکول شرقی راہوالی کیمپس چودھری محمد اشفاق کی وفات کے بعد ان کے ڈیرہ پر قرآن خوانی اور ایصال ثواب کی محفل سے کرامت علی شاہ بخاری، علامہ اشرف روحانی، مولانا امجد طاہری، حافظ ضیا المرتضیٰ چشتی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ خوش قسمت ہوتے ہیں دنیا سے رخصت ہونے والے ایسے والدین جن کی اولاد قرآن پاک کو اپنے سینے میں محفوظ کرکے والدین اور دیگر عزیزواقارب کی بخشش کا وسیلہ بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ مغفرت کی دعاؤں کیلئے وفات پانے والا اپنی قبر میں انتظارکرتا ہے ، موت مومن کیلئے اﷲ تعالیٰ کی طرف سے تحفہ ہے کیوں کہ کلمہ گو مومن کی ملاقات آقادوجہاں سے ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ مومن کی قبر بھی جنت کے باغوں میں ایک باغ ہوتا ہے ،نبی کریم ؐروزِ محشر اپنے مومن امتیوں کی سفارش اور گواہی میدانِ قیامت میں اﷲ تعالیٰ کے حضور کرینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments