اراضی ہتھیانے کیلئے جعلی رجسٹری کرانے پر لیگی رہنما گرفتار

اراضی ہتھیانے کیلئے جعلی رجسٹری کرانے پر لیگی رہنما گرفتار

حلقہ پٹواری امجد فاروق واہلہ ،آصف سپرا سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

سمبڑیال (سٹی رپورٹر )اوورسیز پاکستانی کی اراضی ہتھیانے کیلئے رجسٹری کے اوپر رجسٹری کرانے پر مسلم لیگی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا ، حلقہ پٹواری سمیت 7 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی رپورٹ کے مطابق 22سال سے بسلسلہ روزگار یوکے میں مقیم اوورسیز حبیب الرحمن جٹ ساکن سندھو الہ تحصیل وضلع سیالکوٹ نے واقع محال سمبڑیال سے 7 کنال 8مرلے اراضی ایک کروڑ 95لاکھ روپے میں نوید اختر سکنہ سندھوالہ سے خرید ی اورسالم رقم ادا کر کے قبضہ حاصل کرلیا اورجگہ پر پختہ چاردیواری کر کے آہنی گیٹ نصب کرلیا۔اوورسیز پاکستانی کی ملکیتی ومقبوضہ اراضی کو ہتھیانے کی خاطرعملہ سے مبینہ طورپر ملی بھگت کر کے رجسٹری کے اوپر جسٹری کروانے اورجعلی کاغذات تیار کر کے سیاسی اثرورسوخ استعمال کر کے اراضی ہتھیانے کے الزام میں حلقہ پٹواری امجد فاروق واہلہ ، محمد آصف سپرا، اعظم علی ، نوید اختر ،محمد نواز رجسٹر ی محرر،افتخاراحمد ، ارسلان حیدر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...