نوشہرہ ورکاں :پائپ لائنیں بوسیدہ ،شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور

نوشہرہ ورکاں :پائپ لائنیں بوسیدہ ،شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور

گندا پانی پینے ، کپڑے اور برتن دھونا تو درکنار، فرش دھونے کے بھی قابل نہیں

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )نوشہرہ ورکاں سٹی میں واٹر سپلائی کا ناقص نظام، شہری آلودہ پانی پینے پر مجبور ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق واٹر سپلائی کے ذریعے انتہائی کم پریشر کے ساتھ بدبودار اور آلودہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے جو انسانی استعمال کے قابل نہیں، واٹر سپلائی کی پائپ لائنیں تقریباً 40 سال قبل بچھائی گئی تھیں جو انتہائی بوسیدہ اور خستہ حال ہو چکی ہیں۔ پائپ لائنوں کی خستہ حالی کے باعث پانی کا پریشر بھی برقرار نہیں رہتا، واٹر سپلائی سے آنے والا بدبودار اور گندا پانی پینے ، کپڑے اور برتن دھونے تو درکنار، فرش دھونے کے بھی قابل نہیں، آلودہ پانی کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں خصوصاً ہیپاٹائٹس کا شکار ہو رہے ہیں جس سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ، شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی نوشہرہ ورکاں بالخصوص پرانی آبادی میں بوسیدہ واٹر سپلائی لائنوں کو فوری طور پر تبدیل کر کے نئی واٹر سپلائی سکیم بچھائی جائے تاکہ شہریوں کو صاف شفاف اور صحت بخش پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...