سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے نالیوں کی ڈیسلٹنگ کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی/ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے یونین کونسلز 38 اور 50 کا دورہ کیا
اور مختلف علاقوں میں جاری صفائی آپریشن، ورکرز کی حاضری، صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال اور نالیوں کی ڈیسلٹنگ کے کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے فیلڈ میں موجود صفائی عملے کی کارکردگی اور حاضری بھی چیک کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments