سمبڑیال:غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،کاروبار ی سرگرمیاں متاثر

سمبڑیال:غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،کاروبار ی سرگرمیاں متاثر

بعض علاقوں میں دورانیہ 10سے 15گھنٹے تک جا پہنچا ، پانی کی قلت کا بھی سامنا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سمبڑیال شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے ، بجلی کی بار بار اور طویل بندش کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔ سب ڈویژن گیبکو سمبڑیال اور بھوپالوالہ سب ڈویژن میں بجلی کی بندش کا دورانیہ بعض علاقوں میں 10 تا 15 گھنٹے تک جا پہنچا جس کے باعث شدید گرمی میں گھروں میں رہنا دشوار ہو گیا ۔ شہری اور دیہی دونوں علاقے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شدید متاثر ہیں بجلی کی طویل بندش کے باعث دکاندار، چھوٹے کاروبار، ورکشاپس اور دیگر کاروباری مراکز بھی مشکلات کا شکار ہیں بجلی پر انحصار کرنے والے کاروبار میں کام کا سلسلہ متاثر ہونے سے تاجروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ بار بار بجلی جانے سے نہ صرف روزمرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ بچوں کی تعلیم، پانی کی فراہمی اور دیگر ضروری امور بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ صارفین نے وزیر توانائی، چیف ایگزیکٹو گیپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...