دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐکے حوالے سے جلوس
گجرات (نامہ نگار )دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں جلوس نکالا گیا
جس کی قیادت مولانا محمدعمر مدنی نگران دعوت اسلامی گجرات سٹی نے کی ۔ اس موقع پر عدنان اقبال مکی، حافظ صابر جاوید عطاری اور دیگر نے جلوس کے شرکا کا استقبال کیا جبکہ جلوس کا آغاز میلادچوک فوارہ چوک سے ہوا جو چوک نواب صاحب سے ہوتا ہوا سرکلر روڈ سے فیضان مدینہ مدنی مرکز میں اختتام پذیر ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments