گجرات چیمبر آف کامرس میں ازبکستان کاویز اکاؤنٹر قائم
ممبران کو ازبک ایئرلائن کی سستی ٹکٹوں کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ازبکستان کاویز اکاؤنٹر قائم کر دیا گیا ، ون ونڈو سہولت ، ازبک ایئر لائن کاؤنٹر اور ممبران کیلئے خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ صدر شاہین گروپ حاجی ناصر محمود، صدر گجرات چیمبر احمد حسن مٹو نے ازبکستان کے خصوصی نمائندوں کے ہمراہ ازبک ویز اکاؤنٹر کا افتتاح کیا۔تقریب میں سابق صدر گجرات چیمبر باؤ منیر پشاوری، علی انصر گھمن، ثوبان ظہیر بٹ، عدنان اقبال مکی، حماد اسلم، عامر نعمان،غیاث الدین پال بھی موجود تھے ، گجرات چیمبر میں ازبکستان کے ون ونڈو کاؤنٹر میں ویزا کی سہولت کیساتھ ساتھ ازبک ایئرلائن کی سستی ٹکٹوں کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی اور گجرات کی تاجر برادری کیلئے سفری سہولیات کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments