موجود ہ نظام عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام :ابتسام الٰہی

موجود ہ نظام عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام :ابتسام الٰہی

عوام کو حقیقی انصاف، امن اور خوشحالی دینے کا واحد راستہ نظامِ مصطفیٰ ؐ کا نفاذ

واہنڈو(نامہ نگار )قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے چیئرمین علامہ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی آئے روز بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ،غریب اور متوسط طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے ، موومنٹ کے رہنماذاکراللہ ہنجرا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور بجلی و پٹرول کے بھاری بل عوام کیلئے ناقابلِ برداشت ہوچکے ہیں،موجودہ معاشی اور سیاسی نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہورہا ہے ، وز را اس نظام کوناکام کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوام کو حقیقی انصاف، امن اور خوشحالی دینے کا واحد راستہ نظامِ مصطفیٰ ؐ کے نفاذ میں ہے ،قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق عادلانہ نظام قائم کئے بغیر معاشی ناہمواری، مہنگائی اور عوامی مشکلات کا مستقل خاتمہ ممکن نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی نظام میں عدل و انصاف، دیانت داری اور عوامی خدمت کو بنیادی ترجیح بنانا ہوگی،حکمران اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہی کے احساس کے ساتھ فیصلے کریں اور عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...