وزیرآباد:واسا واجبات کی ادائیگی کیلئے کمرشل صارفین کو 9 ستمبر تک مہلت
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد میں واٹر اینڈ سیوریج کی فعالیت کیلئے واسا کا قیام عمل میں لایا گیا، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے پر ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔۔۔
صارفین بروقت واجبات کی ادائیگی کریں ، جاری ڈویلپمنٹ منصبوں کی جلد تکمیل میں معاون ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر فنانس امان اللہ نے سینئر صحافی ڈاکٹر سید رضا سلطان اور سیف اللہ بٹ سے ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کو جرمانے کے بغیر واجبات کی ادائیگی کیلئے 28 اگست کا وقت دیا گیا تھا اب 9ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ، واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والوں کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ استغاثہ بھی دائر کیا جا ئیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments