ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر واسا کا دورہ گجرات ،نکاسی آب کا جائزہ
مون سون کے تجربات کی روشنی میں حکمت عملی کو بہتر بنایا جا رہا :کاشان حفیظ
گجرات(سٹی رپورٹر )شہر میں بارشی پانی کے بروقت نکاس اور نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے پنجاب واسا کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر رضا نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ کے ہمراہ مختلف علاقوں اور اہم ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ کیا، مون سون کے دوران بارشی پانی کی صورتحال، نکاسی آب کے نظام کی کارکردگی اور مستقبل میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے نئی ترجیحات اور حکمت عملی کا جائزہ لیا جس پر ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا شیخ عبدالوہاب نے بارشی پانی کی صورتحال، نکاسی آب کے اقدامات، حساس مقامات اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔بعدازاں ظہورالٰہی سٹیڈیم میں زیر تعمیر 100 کیوسک گنجائش کے حامل ڈسپوزل سٹیشن، ماڈل ٹاؤن میں سیوریج ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کا کہنا تھاکہ مون سون کے تجربات کی روشنی میں مستقبل کی حکمت عملی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ بارش کے دوران شہری علاقوں میں پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنایا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments