تمام تحصیلوں میں تجاوزات کیخلاف کا رروائی تیز کرنیکی ہدایت
پارکس اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش، یادگاری مانومنٹس بھی تعمیر ہونگے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)تمام تحصیلوں میں خوبصورتی، صفائی اور انسدادِ تجاوزات اقدامات تیز کرنے ، نئے یادگاری مانومنٹس کے قیام کی ہدایت کر دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری مختلف انتظامی و عوامی فلاحی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں میں خوبصورتی کے اقدامات، پارکس اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھال، چوکوں اور چوراہوں کی تزئین و آرائش، نئے یادگاری مانومنٹس کی تعمیر، تجاوزات کے خاتمے اور بازاروں میں مؤثر ریگولیشن کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ شاپس کیخلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے ، سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ کی تنصیب اور شہریوں کی سہولت کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی سروسز کی فراہمی اور معیار، سموگ و ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام، اینٹی لٹرنگ مہم اور دیگر شہری سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں واسا، لوکل گورنمنٹ کی جاری ترقیاتی سکیموں، روڈز کی بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments