خاندانی رنجش کی بنا پرنوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
قاتل اور مقتول آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں،لاش ہسپتال پپلاں منتقل
میانوالی (نامہ نگار)علووالی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ، خاندانی رنجش کی بنا پر 28 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ملزمان موقع سے فرار ، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیم نے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں منتقل کر دیا مقتول کی شناخت محمد ارسلان ولد محمد سعید سکنہ علووالی کے نام سے ہوئی قاتل اور مقتول آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments